طالبان کا وحشیانہ طرز عمل جہاد نہیں فساد ہے،صاحبزادہ حامد رضا

طالبان کا وحشیانہ طرز عمل جہاد نہیں فساد ہے،صاحبزادہ حامد رضا

لاہور(سٹاف رپورٹر) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ طالبان وقت گزاری کے لیے مذاکرات کا ڈرامہ رچا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اہلسنّت کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ ملک و قوم کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ طالبان کا وحشیانہ طرز عمل جہاد نہیں فساد ہے۔ سمیع الحق اور منور حسن قوم کو بتائیں کہ طالبان کی خونی جنگ سے اسلام اور پاکستان کو کیا فائدہ ہوا ہے۔ مذاکرات کے نام پر باغیوں کو ریاست کے برابر لا کھڑا کرنا خطرناک عمل ہے جس کے نتائج تباہ کن ہوں گے۔

مزید : صفحہ آخر