علاقہ غیر سے اسلحہ سمگل کرکے لاہور بھجوانے والے 4 سمگلروں کو گرفتار کر لیا گیا

علاقہ غیر سے اسلحہ سمگل کرکے لاہور بھجوانے والے 4 سمگلروں کو گرفتار کر لیا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہو ر (کرا ئم سیل )سی آئی اے پولیس نے علاقہ غیر،مردان اور کوہاٹ وغیرہ سے اسلحہ سمگل کر کے لاہور بھجوانے والے اسلحہ کے 4سمگلروں کو گرفتار کر کے ان سے بھاری مقدار میں جدید آتشیں اسلحہ برآمد کر لیا ہے ۔ یہ بات ایس ایس پی انویسٹی گیشن عبدالرب نے گزشتہ روز سی آئی اے ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کے دوران بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو اطلاع ملی کہ کوہاٹ ، مردان اور علاقہ غیر سے ناجائز اسلحہ پنجاب سپلائی کرنے والے کچھ سمگلر کاروں پر براستہ موٹر وے بھاری مقدار میں جدید آتشیں اسلحہ لے کر لاہور آ رہے ہیں جس پر ایس پی سی آئی اے نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ٹھو کر نیاز بیگ پر ناکہ بندی کی اور مشکوک گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ایک گاڑی کی تلاشی لینے پر اس میں سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ۔ پولیس نے اس گاڑی میں سوار فضل الرحمن اور حسن خان کو گرفتارکرکے ان سے 98 بندوقیں اور پستول ، 62 کپے اورمیگزینیں اور 76635 گولیاں برآمد کرلیں جبکہ ملزمان کی نشاندہی پر ان کے دو ساتھی محمد ےٰسین اور معنی دار خان کو بھی گرفتار کر لیا ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزمان بدنام زمانہ اسلحہ سمگلر ہیں جو لاہو رسمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں ناجائز اسلحہ کی سپلائی کا کام کرتے ہیں ۔

مزید :

علاقائی -