سپیکر کسی کا یار نہیں ہوتا ، رانا ثناء اللہ کا اسلم اقبال پر اعتراض

سپیکر کسی کا یار نہیں ہوتا ، رانا ثناء اللہ کا اسلم اقبال پر اعتراض

لاہور( سپیشل رپورٹر)پنجاب اسمبلی کے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر بلائے گئے سپیشل اجلاس میں اپوزیشن جماعت تحریک انصاف کے لاہور سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے میاں اسلم اقبال نے اپنے جوش خطابت میں ڈپٹی سپیکر سردار شیر علی گورچانی کو ’’یار ‘‘ کہہ دیا اور پنجابی میں بھی تقریر کرتے رہے۔انکی جانب سے ڈپٹی سپیکر کو مسٹر سپیکر کہنے کی بجائے ’’یار‘‘ کہنے پر وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ سپیکر کسی کا یار نہیں ہوتا ہے آپ ان سے کہیں کہ یہ اپنے الفاظ واپس لیں تاہم ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ میں میاں اسلم کو معافی دیتا ہوں لیکن یہ الفاظ کاروائی سے حذف کرنے کا حکم دیتا ہوں ۔

مزید : صفحہ آخر