سکیورٹی فورسزنے باجوڑ ایجنسی میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا
پشاور (اے این این) باجوڑ ایجنسی میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام، سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں بھاری مقدار میں راکٹ بم اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لئے گئے۔ذرائع کے مطابق ہفتہ کو سکیورٹی فورسز نے باجوڑ ایجنسی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے ایک مرکز پر چھاپہ مار کر وہاں سے 37بم،11راکٹ اور250 کلو گرام بارودی مواد برآمدکر لیا جسے ناکارہ بنا دیا گیا تاہم موقع سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے اسلحہ و گولہ بارود دہشتگردی کے مقاصد کے لئے چھپا رکھا تھا تاہم بروقت کارروائی کے باعث یہ منصوبہ ناکام بنا دیاگیا ہے۔