وزیراعظم کی بغیر پروٹوکول نامور صنعت کار میاں منشا کے گھر آمد ‘خیریت دریافت کی

وزیراعظم کی بغیر پروٹوکول نامور صنعت کار میاں منشا کے گھر آمد ‘خیریت دریافت ...

لاہور (آئی این پی )وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی بغیر پروٹوکول ملک کے نامور صنعت کار میاں منشا کے گھر آمد ‘خیریت دریافت کی جبکہ وزیراعظم میاں منشا ءاور ان کی فیملی کے دیگر اہلخانہ کے ہمراہ پاک سری لنکا میچ بھی دیکھتے رہے ۔بتایا گیا ہے کہ چند روز قبل دل کی تکلیف کا شکار ہونے والے میاں منشاءکی عیادت کےلئے وزیراعظم میاں نوازشریف ہفتے کے روز پروٹوکول کے بغیر ان گھر پہنچ گئے جہاں پر نہ صرف ان کی عیادت کی بلکہ کافی دیر تک میاں منشاءاور ان کی فیملی کے ہمراہ ٹی وی پر پاک سری لنکا فائنل میچ بھی دیکھتے رہے ۔

مزید : صفحہ اول