وازیر خزانہ سے آرمی چیف کی ملاقات نئے مالی سال کے دفاعی بجٹ پر تبادلہ خیال

وازیر خزانہ سے آرمی چیف کی ملاقات نئے مالی سال کے دفاعی بجٹ پر تبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                     اسلام آباد (اے این این)وزیر خزانہ سے آرمی چیف کی ملاقات،نئے مالی سال کے دفاعی بجٹ کے امر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہفتہ کو چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں مالی سال 2014-15ءکے بجٹ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور آرمی چیف نے وزیر خزانہ کو پاک فوج کی ضروریات سمیت آپریشنل اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے جنرل راحیل شریف کو یقین دلایا کہ سکیورٹی صورتحال کے مطابق پاک فوج کی دفاعی ضروریات پوری کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ملکی دفاع حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ملکی دفاع کویقینی بنانے کیلئے تمام ضروری وسائل فراہم کیے جائیں گے۔

مزید :

صفحہ اول -