جواری نے ہارنے پر بازی ’الٹ‘دی

جواری نے ہارنے پر بازی ’الٹ‘دی
جواری نے ہارنے پر بازی ’الٹ‘دی

  

لاس ویگس (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے ایک بزنس مین نے کیسینوپر ہرجانے کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے موقف اپنایاکہ انتظامیہ نے جان بوجھ کر اُسے اتنی زیادہ شراب پلادی کہ وہ ہوش میں ہی نہ رہا اور پانچ لاکھ ڈالر(پانچ کروڑروپے) ہار گیا۔ بزنس مین مارک جونسٹن کاکہناتھاکہ کیسینو انتظامیہ اس بات سے اچھی طرح آگاہ تھی کہ جونسٹن نے بہت زیادہ شراب پی رکھی ہے لیکن پھر بھی اُسے جواکھیلنے سے منع نہ کیابلکہ مزید زیادہ شراب پیش کی گئی تاکہ وہ مزید کھیل سکے ۔ امریکی ریاست نیویڈا کے قوانین کے مطابق کوئی بھی کیسینوکسی بھی گاہک کو نشے کی حالت میں جوئے کی اجازت نہیں دے سکتاجبکہ کیسینو انتظامیہ نے نہ صرف جواجاری رکھابلکہ اُسے جوئے کی ترغیب بھی دی ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس