جمعیت علمائے اسلام ف کا قومی سلامتی پالیسی بل کی مخالفت ، پشاور میں احتجاج کا اعلان

جمعیت علمائے اسلام ف کا قومی سلامتی پالیسی بل کی مخالفت ، پشاور میں احتجاج کا ...
جمعیت علمائے اسلام ف کا قومی سلامتی پالیسی بل کی مخالفت ، پشاور میں احتجاج کا اعلان

  

اسلام آباد،پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام ف نے قومی سلامتی پالیسی بل کی مخالفت کا اعلان کر دیا اور اِس ضمن میں 27 مارچ کو پشاور میں احتجاج کا اعلان کر دیا۔ پارٹی کی مرکزعاملہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے قائمقام صوبائی امیر مولانا عطاءالرحمان نے کہا کہ حکومت کے پاس مذاکرات کیلئے کوئی طریقہ کار نہیں،مذاکرات کے نام پر ڈھونگ رچایا جا رہا ہے ، جمعیت علمائے اسلام نے مصالحت کیلئے کردار ادا کرنے کی پیشکش کی تھی تاہم معلوم نہیں کہ جے یو آئی سے اس حوالے سے کوئی مشاورت کیوں نہیں کی گئی؟ مولانا عطاءالرحمان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی پالیسی کے نام پر جو بل متعارف کرایا جا رہا ہے اس کی قومی اسمبلی میں مخالفت کریں گے اور 27 مارچ کو اس بل کے خلاف پشاور میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں