کشمور میں گیس پائپ لائن تباہ ، مرمت شروع، سندھ کے مختلف علاقوں میں گیس فراہمی معطل

کشمور میں گیس پائپ لائن تباہ ، مرمت شروع، سندھ کے مختلف علاقوں میں گیس ...
کشمور میں گیس پائپ لائن تباہ ، مرمت شروع، سندھ کے مختلف علاقوں میں گیس فراہمی معطل

  

کشمور(مانیٹرنگ ڈیسک) تنگوانی کے قریب 18 انچ قطر گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ کردی گئی جس کے باعث سندھ کے مختلف علاقوں کو فراہمی معطل ہوگئی تاہم بعدازاں پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کردیاگیا۔پولیس کے مطابق سوئی سے کراچی جانے والی 18 انچ قطر پائپ لائن کو تنگوانی میں گوٹھ مکھی کے مقام پر تباہ کیا گیا جس کے بعد سندھ کے مختلف علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ رات گئے تباہ ہونیوالی گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام اتوار کی صبح شروع کردیاگیا۔ٹی وی رپورٹ کے مطابق گیس پائپ لائن تباہ کرنے کی ذمہ داری کالعدم بلوچ ریپبلکن آرمی قبول کرلی ۔

مزید : بزنس