بوڑھے کی 30 سالہ بیوی گھر کا صفایا کرگئی، سب انسپکٹر بھی ساتھ مل گیا

بوڑھے کی 30 سالہ بیوی گھر کا صفایا کرگئی، سب انسپکٹر بھی ساتھ مل گیا

لاکھوں کی نقدی اور زیورات سے محروم ہوگیا، سب انسپکٹر اور اس کی بیوی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے: استدعا

بوڑھے کی 30 سالہ بیوی گھر کا صفایا کرگئی، سب انسپکٹر بھی ساتھ مل گیا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بڑھاپے کے سہارے کیلئے 30 سالہ خاتون سے شادی کرنیوالا 70 سالہ شہری بیوی کیساتھ ساتھ لاکھوں مالیت کے زیورات سے بھی محروم ہوگیا۔ رحمت علی نے سیشن عدالت میں بیوی شہناز اور سب انسپکٹر مشتاق کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی۔ ایڈیشنل سیشن جج صفدر علی بھٹی کی عدالت میں رحمت علی نے موقف اختیار کیا کہ اس نے بڑھاپے کے سہارے کیلئے شادی کی۔ رحمت علی کے مطابق کچھ ہی عرصہ بعد شہناز تمام زیورات سمیٹ کر اپنے والدین کے گھر چلی گئی۔ درخواست گزار کے مطابق اس نے تھانہ گارڈن ٹاﺅن میں درخواست دی جہاں سب انسپکٹر مشتاق احمد نے اس کی بیوی سے تعلقات قائم کرلئے تھے اور اسے پرچہ واپس لینے کیلئے قتل کی دھمکیاں دینے لگا۔ رحمت علی نے وکیل امجد سعید ایڈووکیٹ کی وساطت سے استدعا کی کہ سب انسپکٹر اور اس کی بیوی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیاجائے۔ عدالت نے 17 اپریل کو گارڈن ٹاﺅن پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

مزید : لاہور