بانجھ پن سے بچ کر رہنے کے لیے انتہائی مفید مشورے

بانجھ پن سے بچ کر رہنے کے لیے انتہائی مفید مشورے
بانجھ پن سے بچ کر رہنے کے لیے انتہائی مفید مشورے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوزڈیسک)ہر عورت کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ماں بنے لیکن اگر وہ بانجھ پن کا شکار ہوجائے تو یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہوتی۔آج ہم آپ کو ایسی غذائیں اور طریقے بتائیںگے جن پر عمل کر کے خواتین بانجھ پن سے بچ سکتی ہیں۔یہ غذائیں مردوں کو بھی بانجھ پن سے محفوظ رکھتی ہیں۔

مزیدپڑھیں:قوت باہ بڑھانے کے قدرتی طریقے
ہڈیوں کا شوربا یا سوپ
دیسی مرغ لے کر اس کی ہڈیوں کا شوربہ بنائیں،بنانے کے دوران اس میں تھوڑا سا سرکہ ڈالیں تا کہ ہڈیوں کا گودا اچھی طرح حل ہوجائے۔اس سوپ میں ہلکی سی کالی مرچ اور نمک ڈال کر پئیں۔یہ سوپ بانجھ پن کو ختم کرتا ہے اور خواتین کے لئے بہت مفید ہے،مرد بھی اس کا استعمال کرسکتے ہیں۔
کلیجی کا استعمال
اگر آپ مہینے میں ایک بار بکرے یا گائے کی کلیجی کھائیں تو یہ آپ کے لئے بہت مفید ہے۔کلیجی میں پائی جانے والی غذائیت انسانی جسم میں قوت مدافعت پیدا کرنے کے ساتھ بانجھ پن کا قدرتی علاج بھی ہے۔
مچھلی کے تیل والے کیپسول
کارڈ آئل یا مچھلی کے تیل کے کیپسول بازار میں بآسانی دستیاب ہیں اور یہ بانجھ پن کے لئے بہت مفید ہیں۔دن میں تین سے چھ کیپسول کھائیں اور اپنی زندگی خوشگوار بنائیں۔
سولمن مچھلی
سولمن مچھلی میں اومیگا تھری پائی جاتی ہے جو کہ بانجھ پن کے علاوہ دیگر کمزوریوں کا بھی خاتمہ کرتا ہے۔

مزیدپڑھیں:وہ وٹامن جس کی کمی مردوں کو مردانہ کمزوری میں مبتلا کرتی ہے
سرخ رسبری کے پتوں کی چائے
حاملہ خواتین کے لئے یہ چائے ہت مفید ہے جبکہ ماں بننے کی خواہش مند خواتین کے لئے یہ انتہائی فائدہ مند مشروب ہے۔
سبز پتوں والی سبزیاں
ان سبزیوں میں آئرن ہوتا ہے جو کہ مردوں اور عورتوں کے لئے بہت مفید غذا ہے۔ حاملہ خواتین کے لئے بھی یہ سبزیاں بہت فائدہ مند ہوتی ہیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -