کیا سگریٹ نوشی وزن کم کرنے میں مدد دیتی ہے؟سائنسدانوں نے معمہ حل کر دیا ،جواب دے دیا

کیا سگریٹ نوشی وزن کم کرنے میں مدد دیتی ہے؟سائنسدانوں نے معمہ حل کر دیا ،جواب ...
کیا سگریٹ نوشی وزن کم کرنے میں مدد دیتی ہے؟سائنسدانوں نے معمہ حل کر دیا ،جواب دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوزڈیسک)اکثر لوگ سگریٹ نوشی کی یہ وجہ پیش کرتے ہیں کہ اس طرح ان کا وزن کم رہتا ہے لیکن اب سائنسدانوں نے اس جھوٹ کا بھی پول کھول دیا ہے۔ امریکی ریاست اوریگان کے تحقیقی سینٹر میں ماہرین نے 400خواتین کا دو سال تک مطالعہ کیا اور یہ بات سامنے آئی کہ جو خواتین سگریٹ نوشی کرتی تھیں ان کا وزن سگریٹ نہ پینے والی خواتین سے تین گنا زیادہ بڑھا۔تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ سگریٹ پنے والی خواتین کے وزن میں اوسطاً2.9کلوگرام اور سگریٹ نہ پینے والی خواتین کے وزن میں 0.9کلوگرام اضافہ دیکھا گیا۔

روزمرہ کی اشیاءمیں شامل وہ خطرناک کیمکلزجو آ پ کی شریانوں کی بندش کا باعث بن سکتے ہیں ،آگاہی حاصل کریں اور محفوظ رہی
ماہرین کا کہنا ہے کہ Appetiteجرنل میں شائع ہونے والی تحقیق نے سگریٹ نوشوں کے بہانوں کی قلعی کھول دی ہے اور اب آپ انہیں بآسانی یہ چیلنج دے سکتے ہیں کہ وہ صرف بہانہ بناتے ہیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -