سعودی عرب میں غیر ملکی ہو جائیں ہوشیار،ہو گئے سب محکمے یک جاں

سعودی عرب میں غیر ملکی ہو جائیں ہوشیار،ہو گئے سب محکمے یک جاں
سعودی عرب میں غیر ملکی ہو جائیں ہوشیار،ہو گئے سب محکمے یک جاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 مکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف بڑے آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے جس میں وزارت داخلہ، پولیس اور محکمہ پاسپورٹ ملکر حصہ لے رہے ہیں۔ مکہ پولیس کے سربراہ سعید القرنی کا کہنا ہے کہ اس آپریشن میں ریذیڈنسی اور لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

روز مرہ کے استعمال کی وہ چیزیں جو چین میں ایجا د کی گئیں،لیکن آپ ان کی دلچسپ تاریخ سے نا واقف ہیں

ان کا کہنا ہے کہ قانونی طور پر ملازمین کے کفیل ہونے کا اختیار نہ رکھنے والے آجروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی اور انہیں قید اور جرمانوں کی سزا دی جائے گی۔ محکمہ پاسپورٹ کے ایک اعلیٰ افسر سعد السویدی کا کہنا ہے کہ مملکت میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو حراست میں لینے اور تحویل میں رکھنے کے عمل کو تیز کرنے کے لئے محکمہ پولیس بھی ان کے ساتھ تعاون کررہا ہے۔ محکمہ پاسپورٹ مدینہ کے قائم مقام سربراہ سعود السعید نے شہریوں پر بھی زور دیا ہے کہ وہ مملکت میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے بارے میں اطلاع فراہم کریں تاکہ ان کے خلاف فوری کارروائی کی جاسکے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -