کس ائیرلائن کی اکانومی کلاس میں ٹانگوں کیلئے سب سے زیادہ جگہ ہوتی ہے؟ عرب ائیرلائن نے مقابلہ جیت لیا، اگلی ٹکٹ بک کروانے سے پہلے آپ بھی یہ بات جان لیں

کس ائیرلائن کی اکانومی کلاس میں ٹانگوں کیلئے سب سے زیادہ جگہ ہوتی ہے؟ عرب ...
کس ائیرلائن کی اکانومی کلاس میں ٹانگوں کیلئے سب سے زیادہ جگہ ہوتی ہے؟ عرب ائیرلائن نے مقابلہ جیت لیا، اگلی ٹکٹ بک کروانے سے پہلے آپ بھی یہ بات جان لیں

  


دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک)قطر ایئرویز اپنی بہترین سہولیات کے باعث اس سے قبل بھی کئی اعزازات اپنے نام کر چکی ہے جن میں اب ایک اور اعزاز کا اضافہ ہو گیا ہے اور اس اعزاز کے متعلق جان کر اکانومی کلاس میں سفر کرنے والے قطر ایئرویز کو ہی ترجیح دیں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اکانومی کلاس میں مسافروں کے ٹانگیں پھیلانے کے لیے بہت کم جگہ ہوتی ہے جس کے باعث ان کے لیے سفر کٹھن ہو جاتا ہے۔ اب ویب سائٹ سکائی سکینر کی ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ قطرایئرویز کی اکانومی کلاس میں دیگر تمام ایئرویز کی نسبت ٹانگوں کے لیے زیادہ جگہ ہوتی ہے۔

متحدہ عرب امارات ایئر لائن کاسپر وائزر دوران پرواز سونے پر نوکری سے فارغ ،عدالت نے تصاویر بنانے والی ایئر ہوسٹسز کی سزا معطل کر دی

تحقیق کے مطابق قطر ایئرویز کے بعد ایئرانڈیا، ڈیلٹا ایئر لائنز، اتحاد ایئرویز اور ترکش ایئرلائنز کا نمبر آتا ہے جن کی اکانومی کلاس میں ٹانگیں پھیلانے کی زیادہ گنجائش ہوتی ہے۔ قطر ایئرویز کی سیٹوں میں دائیں بائیں اور سامنے فاصلہ بالترتیب 31اور 33انچ ہوتا ہے، جو دیگر تمام ایئرلائنز سے زیادہ ہے اور اگر مسافر مزید کھلی سیٹ کا مطالبہ کرتے ہیں تو ایئرویز اس کے لیے کوئی زائد رقم بھی وصول نہیں کرتی۔ اس کے برعکس ایئرانڈیا اور ترکش ایئرلائنزمسافروں سے اس مطالبے پربالترتیب 4.97پاﺅنڈ (تقریباً 633روپے) اور 5.73پاﺅنڈ (تقریباً 730روپے) کی رقم وصول کرتی ہیں۔

مزید : عرب دنیا