ویٹرنری یونیورسٹی میں سٹو ڈنٹس سو سا ئٹی "سینٹر فار ایمر جنسی اینڈ میڈیکل سروسز" کی تقر یب حلف بر داری

ویٹرنری یونیورسٹی میں سٹو ڈنٹس سو سا ئٹی "سینٹر فار ایمر جنسی اینڈ میڈیکل ...

لاہور(کامرس رپورٹر)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور میں گذشتہ روز سٹو ڈنٹس سو سا ئٹی سینٹر فار ایمر جنسی اینڈ میڈیکل سروسز کی تقر یب حلف بر داری منعقد ہو ئی جس کی صدارت وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے کی اور سو سا ئٹی کے صدر عد نا ن عارف سمیت دیگر عہدے داران سے حلف بھی لیا۔دیگر اہم شخصیا ت میں ڈین فکلٹی آف با ئیو سا ئنسز پرو فیسر ڈاکٹر حبیب الر حمن،ڈین فکلٹی آف ویٹر نری سائنس پرو فیسر ڈاکٹر مسعو د ربا نی، پرو فیسر ڈاکٹر کامران اشرف کے علاوہ طلبہ و طالبات کی بڑ ی تعداد نے شر کت کی۔

ڈاکٹر پا شا نے ا س مو قع پر خطا ب کر تے ہو ئے سینٹر فار ایمر جنسی اینڈ میڈیکل سروسز سو سا ئٹی کی امداد با ہمی کی طبی کا وشو ں کو سراہا نیزو یٹر نری یو نیورسٹی میں ہنگا می حالات میں بچا و اور نا گہا نی صورت حال سے نبٹنے سے متعلقہ مو ضو عات پر آگا ہی سیمینار منعقد کروانے پر ریسکیو22 11 اور ریڈ کریسنٹ کا شکر یہ بھی

ادا کیا۔دریں اثناویٹر نری یونیورسٹی کے ڈیپا رٹمنٹ آف سٹیٹ مینجمنٹ نے یو نا ئٹڈبز نس سسٹم کے اشتراک سے فا ئر ایکسٹین گو شر(آگ بجھانے کا آلہ) سے آ گ بجھا نے کے بارے میں معلو ما تی لیکچر کا انعقاد بھی کیا۔اُس مو قع پرکرنل ڈاکٹر الیاس

عا لم اورڈاکٹر حسن سلیم بھی مو جود تھے۔

مزید : کامرس