آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن کا 6رکنی وفد آج غیر ملکی دورے پر روانہ ہوگا

آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن کا 6رکنی وفد آج غیر ملکی دورے پر روانہ ...

لاہور (کامرس رپورٹر) آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن کا 6رکنی وفد خامس سعید بٹ کی سربراہی میں 9 مارچ کو ترکی اور برطانیہ کے دس روزہ دورے پر جارہا ہے ۔ وفد میں خامس سعید بٹ لیڈر، زاہد مقصود بٹ ڈپٹی لیڈر، مسز زاہد مقصود، سفیر حیات بٹ، فیاض احمد قادری اور میاں ثاقب علی شامل ہیں۔ وفد اپنے اس دورے میں چیمبرز کا دورہ، پاکستانی قونصل جنرل سے ملاقات اور لندن بک فیئر میں شرکت کرے گا۔

مزید : کامرس