منصوعی مہنگائی،پرائس مجسٹریٹوں نے مزید 45گرانفروش پکڑ لئے
لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمد سید کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے780مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر22دکانداروں کے چالان کیے جبکہ23,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،42افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر45افراد کو گرفتار کروایا گیا۔18 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔
ڈ پٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔