تین روزہ پولیو مہم کا آغاز،ڈپٹی کمشنر نے بچوں کو قطرے پلائے

تین روزہ پولیو مہم کا آغاز،ڈپٹی کمشنر نے بچوں کو قطرے پلائے

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے شہر میں تین روزہ انسدادِ پو لیو مہم کا آغاز شہر کے دو مختلف مقامات پر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو کے قطرے پلا کر دیا ہے۔اس موقع پر سی ای او (ہیلتھ) اتھارٹی ڈاکٹر ذوالفقار احمد، ڈی ڈی او (ہیلتھ)داتا گنج بخش ٹا ؤن اور دیگر افسران بھی مو جو د تھے۔ڈی سی لاہور نے گورنمنٹ میاں منشی ہسپتال کا اچا نک دورہ کیا اور بچوں کو پو لیو کے قطرے پلائے۔بعد ازاں ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے شفیق آباد بند روڈ کا دورہ کیا اور وہاں پر پشتون خاندان کے بچوں کو پو لیو کے قطرے پلائے۔

اس موقع پر ڈی سی لاہور نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے بتایا کہ انسداد پولیو مہم میں4370 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جو کہ 16 لا کھ سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا ئیں گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1