تحریک انصاف خواتین کو حقوق دلوانے تک چین سے نہیں بیٹھے گی،یاسمین راشد

تحریک انصاف خواتین کو حقوق دلوانے تک چین سے نہیں بیٹھے گی،یاسمین راشد

لاہور(نمائندہ خصوصی ) انصاف پروفیشنلز فور م کی چیئر پرسن ڈاکٹر یاسمین راشد،ایم این اے منزہ حسن اور عندلیب عباس نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نوشین حامد معراج اور شنیلا روت کے ہمراہ مقامی ہوٹل میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بابائے قوم نے کہا تھا کہ وہ قوم عروج پر پہنچ نہیں سکتی جب تک خواتین مردوں کے برابر شانہ بشانہ نہ چلیں اورقوم کی ترقی اور خوشحالی میں حصہ دار نہ ہو، آج جس طرح معاشرے میں خواتین کو چا ر دیواری میں بند کردیا ہے اس سے بڑا ظلم انسانیت کے خلاف نہیں ہوسکتا ، ورلڈا کنا مکس فورم کے مطابق 135 ملکوں سے پاکستان کا نمبر134 پر ہے کیونکہ یہاں مرد اور عورت کے حقوق کے تفرقے کی وجہ ہے ،پاکستان میں خواتین کو بنیادی حقوق میسر نہیں ،سکول لیول پر لڑکوں کے تناسب سے لڑکیوں کی تعداد بہت کم ہے، پاکستان دنیا بھر میں سب سے زیادہ بچے اور بچیاں سکولوں سے باہر ہیں، جس میں لڑکیوں کی شرح بہت زیادہ ہے،کم عمری کی شادی آٹھ فیصدہے 15 سے19سالہ عورت حاملہ ہوجاتی ہے ابھی ان کی کھیلنے کی عمرہوتی ہے اور وہ بچوں کو پالنے میں لگ جاتی ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ تحریک انصاف خواتین کو برابر ی کے حقوق دلوانے تک چین سے نہیں بیٹھے گی، پی ٹی آئی نے خواتین کو آگے بڑھنے اور ملکی ترقی میں رول ادا کرنے میں پلیٹ فارم فراہم کیا ہے، (ن)لیگ حکومت نے خواتین کے حوالے سے خانہ پری کے لیے قوانین بنائے ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1