تھیم پارک کو سرمایہ کاری طریقہ کار کے تحت بنایا جائیگا

تھیم پارک کو سرمایہ کاری طریقہ کار کے تحت بنایا جائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے کہا ہے کہ تھیم پارک کو سرمایہ کاری طریقہ کار پر بنایا جائے گا جس کے لیے زمین کی خریداری سے لے کر تمام تعمیرات سرمایہ کار گروپ کرے گا۔ انہوں نے کہا تھیم پارک کے گرد مختلف سڑکوں، موٹروے سے راستوں، بجلی وغیرہ کی ترسیل حکومت پنجاب سرانجام دے گی ۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی گروپ لیاڈ کے ساتھ تمام معلومات کا تبادلہ کیا جا رہا ہے ۔