میو ہسپتال سرجیکل ٹاور منصوبہ کی لاگت میں اربوں روپے کا اضافہ ہو گیا
لاہور(پ ر)مسلم لیگ( ق)لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ میؤ ہسپتال سرجیکل ٹاور چوہدری پرویز الہٰی کا منصوبہ ہے جسے التواء میں رکھنے کے باعث اس کی لاگت میں اربوں روپے کا اضافہ ہوا انہوں نے کہا کہ اس منصوبہ میں آپریشن تھیٹر،انسولیشن وارڈز، سرجیکل آئی سی یوز، سرجیکل او پی ڈی، ویٹنگ ایریاز سمیت دیگر سہولیات مہیا ہونی تھیں لیکن چوہدری پرویز الہٰی کی سیاسی مخالفت میں وزیر آباد کارڈیالوجی ہسپتال، پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کی طرح یہ منصوبہ بھی مسلسل التواء کاشکار رہا ۔