شاہ عالم مارکیٹ کے تاجروں کے مسائل فوری حل کریں گے

شاہ عالم مارکیٹ کے تاجروں کے مسائل فوری حل کریں گے

لاہور(جنرل رپورٹر) مئیر لاہور کرنل (ر) مبشر جاویدسے شاہ عالم مارکیٹ کے تا جروں نے ٹاؤن ہال میں ملا قات کی۔شا ہ عالم مارکیٹ کے تاجروں نے مےئر لاہور کو الیکٹرک مارکیٹ میں درپیش مسائل سے آگا کیا۔ اس موقع پر مےئر لاہور کرنل(ر)مبشر جاوید نے شا ہ عالم مارکیٹ کے تاجران کو یقین دلایا کہ اُن کے مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں گے۔ انہوں نے تاجران سے کہا کہ وہ مارکیٹ کے قریب اراضی تلاش کریں جس پر پارکنگ پلازہ تعمیر کروا یا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1