محکمہ جنگلی حیات کے پروموشن کیس جلد نمٹائے جائیں،خالد عیاض

محکمہ جنگلی حیات کے پروموشن کیس جلد نمٹائے جائیں،خالد عیاض

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی )ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب خالد عیاض خان نے ہیڈ آفس کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ ترقی کے منتظراہلکاروں کے کیس جلد از جلد مجازحکام کو ارسال کریں اور ملازمتی امور میں بہتری لانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے یہ بات مختلف شعبوں کے انتظامی انچارج صاحبان کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف ہیڈکوارٹرز محمد نعیم بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف پبلسٹی عامر مسعود، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف لاہور ریجن حسن علی سبھی موجود تھے ۔

ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات نے کہا کہ ملازمین کی کے پروموشن کیسزخصوصاً اسسٹنٹ سے سپر نٹنڈنٹس کے جملہ کاغذات تیار کرکے فوری طور پر ایڈ منسٹریٹو ڈیپارٹمنٹ کو بھجوائیں علاوہ ازیں التواء اور تعطل میں پڑے کیس فوری طور پر نمٹائیں۔انہوں نے افسران کوہدایت کی کہ وہ اپنے متعلقہ شعبوں میں اوقات کار کی سختی سے پابندی کروائیں ۔