ایل ڈی اے کی خواتین افسران کی کارکردگی مثالی ہے،سمیعہ سلیم

ایل ڈی اے کی خواتین افسران کی کارکردگی مثالی ہے،سمیعہ سلیم

لاہور(اپنے خبر نگار سے)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہیڈ کوارٹرز)سمیعہ سلیم نے کہا ہے کہ خواتین افسران ایل ڈی اے کا تشخص بہتر بنانے اور اسے عوامی خدمات کا فعال ادارہ بنانے کے لئے گراں قدر خدمات انجام دے رہی ہیں۔ ادارے میں کام کرنے والے تقریباََ70خاتون افسران ایڈمنسٹریشن اور دیگر شعبو ں کے ساتھ ساتھ ٹاؤن پلاننگ ‘ میٹروپولیٹن پلاننگ اور انجینئر نگ کے شعبوں میں فرائض ادا کر رہی ہیں جہاں ان کی کارکردگی قابل تعریف ہے ۔ وہ گزشتہ روز خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے ایل ڈی اے آفس میں منعقدہ ایک تقریب کے روران با ت چیت کر رہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے تحت ادارے کی ملازمتوں میں خواتین کا 15فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے اور عمر کی بالائی حد میں تین سال رعایت دی گئی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1