ساحر لودھی کی فلم’’ راستہ‘‘میں منفرد کردار میں نظر آؤں گی،ایشا نور

ساحر لودھی کی فلم’’ راستہ‘‘میں منفرد کردار میں نظر آؤں گی،ایشا نور
 ساحر لودھی کی فلم’’ راستہ‘‘میں منفرد کردار میں نظر آؤں گی،ایشا نور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل ایشا نورنے کہا ہے کہ ساحر لودھی کی فلم’’ راستہ‘‘میں منفرد کردار میں نظر آؤں گی۔ میرے پاس فضول لوگوں کی باتوں پر توجہ دینا کا وقت نہیں ہمیں محنت سے کام کر کے اپنا نام بنایا ہے ‘کچھ لوگوں کو میری شہرت ہضم نہیں ہوتی وہ خود کو ٹھیک کرنے کی بجائے دوسروں پرتنقید کرتے ہیں ، میری پوری توجہ پرفارمنس اور اداکاری پر ہے، میرے پاس فضول لوگوں کی باتوں پر توجہ دینا کا وقت نہیں ہے۔ایشا نورنے کہا کہ اگر محنت کی جائے تو کامیابی مل ہی جاتی ہے،منزل کے حصول کے لئے جدوجہد جاری ہے‘ مشکلات سے گھبرانے والی نہیں ، فیشن انڈسٹری میں کچھ ایسا کرنا چاہتی ہوں کہ لوگ مجھے ہمیشہ یاد رکھیں۔

مزید :

کلچر -