اچھے موضوعات فلم کی بنیادی ضرورت ہیں،سعود

اچھے موضوعات فلم کی بنیادی ضرورت ہیں،سعود

لاہور(فلم رپورٹر) جب تک ہم اچھے موضوعات کا بہتر طور پر انتخاب نہیں کریں گے اچھی فلم نہیں بنے گی۔فلم انڈسٹری کی موجودہ صورتحال میں تجربہ کار لوگوں سے ضرور استفادہ حاصل کرنا ہوگا ،ہمارے پاس بہترین لوگ موجود ہیں لیکن ان کو گائیڈ کرنے کی ضرورت ہے، جب تک فلم کا سکرین پلے اچھا نہیں ہوگا فلم وہ تاثر قائم نہیں کرسکے گی جو ایک اچھی فلم کی ضرورت ہے۔۔انھوں نے کہا فلموں میں سرمایہ کاری کی رفتار بہت سست ہے فلمیں بن رہی ہیں لیکن سنیماؤں تک ان کو رسائی حاصل نہیں ہورہی، ہمیں بھارتی فلموں کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی فلموں کی نمائش کو بہتر بنانے پر توجہ دینی ہوگی،سنیماؤں کو بھی اپنا رویہ تبدیل کرنا ہوگا،پاکستانی سنیماؤں پر صرف پاکستانی فلموں کی نمائش کو اہمیت دینا ہوگی۔ انھوں نے کہا رواں سال پاکستانی فلموں کی کامیابی کے حوالے سے زیادہ حوصلہ مند نہیں رہا۔

مزید : کلچر