سشمیتا سین نے ‘‘سنگل’’ ہونے کی وجہ بتادی

سشمیتا سین نے ‘‘سنگل’’ ہونے کی وجہ بتادی
 سشمیتا سین نے ‘‘سنگل’’ ہونے کی وجہ بتادی

  


ممبئی(آئی این پی)بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور سابق حسینہ عالم سشمیتا سین نے اب تک شادی کیوں نہیں کی؟یہ وہ سوال ہے جو تقریباً ہر انسان کے ذہن میں گردش کرتاہے ۔انڈین ایکسپریس کے مطابق سشمیتا نے شادی نہ کرنے کے فیصلے پر قائم رہتے ہوئے ، روایات کے خلاف جاکر دو بچیوں کوگود لیا اور ان کی بہترین پرورش کررہی ہیں۔انہوں نے حال ہی میں انسٹا گرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے رشتے کے حوالے سے کھل کر بات کی ہے،انہوں نے لکھا ہے ‘‘لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں ،ابھی تک سنگل کیوں ہو؟میرا جواب ہے کیوں نہیں؟یہ میرا انتخاب ہے میں اس طرح خود کو محفوظ تصور کرتی ہوں ،جبکہ میں دوسروں کے انتخاب کی بھی عزت کرتی ہوں ،سنگل ہوں یا ڈبل بالآخر آپ کو جیتنا ہے’’۔

مزید : کلچر