میری ہر فلم ہٹ نہیں ہو سکتی ہے،کنگنا رناوت

میری ہر فلم ہٹ نہیں ہو سکتی ہے،کنگنا رناوت

ممبئی (اے پی پی)بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ ان کی ہر فلم ہٹ نہیں ہو سکتی ہے۔کنگنا رنوت کے حالیہ برسوں میں ہر فلم کامیاب ہوئی ہے تاہم حال ہی میں ریلیز ہونے والی کنگنا کی فلم ’’رنگون ‘‘باکس آفس پر ناکام ہوگئی ہے۔کنگنا رنوت کے قریبی حلقوں کے مطابق وہ ایک بے باک شخصیت کی مالک ہیں اور انہیں کسی بھی چیز سے زیادہ فرق کبھی نہیں پڑتا ، کم از کم فلم کے ہٹ یا فلاپ ہونے سے۔ایک بھارتی روزنامے سے بات کرتے ہوئے کنگنا نے فلم کی ناکامی کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو ہوتا ہی رہتا ہے۔اب میں ہر فلم تو ہٹ نہیں دے سکتی ، ضروری نہیں کہ میں جو کچھ بھی کروں اس میں کامیاب ہو جاؤں لیکن ناکامی کو لے کر بیٹھا نہیں جاتا، آگے بڑھا جاتا ہے۔

مزید : کلچر