پی ایس ایل فائنل کے کامیاب انعقاد پر حکومت پنجاب کا فیسٹول کرانے کا فیصلہ

پی ایس ایل فائنل کے کامیاب انعقاد پر حکومت پنجاب کا فیسٹول کرانے کا فیصلہ

لاہور(فلم رپورٹر)لاہورمیں پی ایس ایل فائنل کے کامیاب انعقاد کے بعد حکومت پنجاب نے لاہورمیں سات روزہ فلم اور میوزک فیسٹول منعقدکرانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ماضی کی سپرہٹ فلموں کی نمائش کے علاوہ ملک کے نامورگلوکاربھی فن کا مظاہرہ کریں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اس میلے کے انعقادکے لئے حکومت نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج ،آرٹ اینڈکلچرکو ہدایات جاری کردی ہیں ۔میوزک اور فلم فیسٹیول پنجابی کمپلیکس میں منعقدکیا جائے گا جس کی حتمی تاریخ کا اعلان بھی جلد ہوگا۔ان دنوں اس میلے میں شرکت کے لئے مختلف فنکاروں اور گلوکاروں سے رابطے کئے جارہے ہیں جبکہ فلموں کا انتخاب بھی جاری ہے ۔

میلے کی افتتاحی تقریب میں سیاسی ،سماجی و ثقافتی کی کثیرتعدادکو مدعوکیا جائے گا۔

مزید : کلچر