نیٹو نے ناروے میں روس کی سرحد کے قریب وسیع فوجی مشقیں شروع کر دی

نیٹو نے ناروے میں روس کی سرحد کے قریب وسیع فوجی مشقیں شروع کر دی

اوسلو (اے پی پی) نیٹو نے ناروے کے شمال میں روس کی سرحد کے قریب فین مارک کے علاقے میں وسیع فوجی مشقیں شروع کردی ہیں۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق کہ نیٹو کی ان فوجی مشقیں میں برطانیہ امریکا اور ناروے کے 8 ہزار فوجی شریک ہیں۔روسی سرحد کے قریب ہونے والی یہ فوجی مشقیں 15مارچ تک جاری رہیں گی۔ناروے کی مسلح افواج نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ ان فوجی مشقوں کا اصل مقصد دفاعی مشقیں انجام دینا اور بحرانوں سے نمٹنے کی مشق کرنا ہے۔امریکا نے جنوری میں تقریبا 300 میرین فوجیوں کو ناروے بھیجا تھاجس پر روس نے شدید ردعمل ظاہر کیا تھا۔

یہاں یہ بات قابل ذکرہے کہ نیٹو نے کئی مہینے پہلے سے اس کے اپنے لفظوں میں روس کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے اسٹوینیا ، لیتھوانیا اور لیٹویا میں اپنے فوجی اور فوجی ساز وسامان روانہ کرنے شروع کردیئے تھے۔ مشرقی یوکرین کے بحران اور جمہوریہ کریمیا کے روس کے ساتھ الحاق کے بعد سے روس اور نیٹو میں کشید گی اپنے عروج پر ہے۔

B

مزید : عالمی منظر