کنٹریکٹرز کوسپورٹس منصوبوں کی بروقت تکمیل کا ٹاسک دیدیا،حنیف عباسی
لاہور ( سپورٹس رپورٹر )چیئرمین سٹیرنگ کمیٹی سپورٹس پنجاب حنیف عباسی نے کہا ہے کہ سپورٹس کے ترقیاتی منصوبوں کو بروقت تکمیل تک پہنچانے کیلئے کنٹریکٹرز کو ٹاسک دے دیا گیا ہے پنجاب کے تمام اضلاع میں سپورٹس کی ترقی کیلئے تیزی سے کام جاری ہے ، ان خیالات کا اظہار نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ کیلئے منعقدکیے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجا ب ذوالفقار احمد گھمن بھی موجود تھے، اجلاس میں پنجاب کے تمام اضلاع کے سپورٹس افسران اور کنٹریکٹرز نے نئے منصوبوں کے بارے میں رپورٹس پیش کیں، چیئرمین سٹیرنگ کمیٹی سپورٹس پنجاب حنیف عباسی نے مزید کہا ہے کہ سپورٹس کے تعمیراتی منصوبوں کے بارے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ ہم نے پنجاب کے تمام اضلاع میں سپورٹس کے ترقیاتی منصوبوں کو بروقت تکمیل تک پہنچانا ہے تمام کنٹریکٹرز کو ٹاسک دے دیا گیا ہے ، سپورٹس کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں ۔