سفری پابندی ہٹانا خوش آئند ہے، عراقی وزیرخارجہ

سفری پابندی ہٹانا خوش آئند ہے، عراقی وزیرخارجہ

بغداد (این این آئی) عراقی وزیرخارجہ ابراہیم الجعفری نے کہا ہے کہ عراق پرسے سفری پابندی ہٹانا خوش آئند بات ہے ٗ 6 ممالک پر عائد سفری پابندی بھی ہٹائی جائے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان ملکوں کے عوام کو ذمے دار تصور نہیں کر سکتے ٗان ممالک کے عوام کو بھی عزت دینی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ امریکا جیسی جمہوری ریاست میں اس طرح کی پابندیاں نہیں ہونی چاہئیں۔

مزید : عالمی منظر