پھلوں کی مٹھاس موٹاپے کا سبب نہیں بنتی،آسٹریلوی ماہرین

پھلوں کی مٹھاس موٹاپے کا سبب نہیں بنتی،آسٹریلوی ماہرین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سڈنی (اے پی پی) آسٹریلیا کے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ پھلوں کی مٹھاس موٹاپے کا سبب نہیں بنتی۔آسٹریلیا کی ڈیکن یونیورسٹی کی ڈاکٹر کیتھرائن لیونگ اسٹون کہتی ہیں کہ کھانے پینے میں میٹھا بڑھ جانے سے موٹے ہوجانے کا دھڑکا لگارہتا ہے تاہم پھل کھائیں اور پیٹ بھر کر کھائیں کیونکہ پھلوں کی مٹھاس سے وزن نہیں بڑھتا۔ان کاکہنا ہے کہ جو لوگ میٹھے کے ڈر سے پھلوں سے گریز کرتے ہیں اْن کے مقابلے میں روزانہ پھل کھانے والوں میں موٹا ہونے کا خدشہ کم ہوتا ہے۔ماہرین کے مطابق پھلوں میں موجود قدرتی مٹھاس سے موٹاپے کا کوئی تعلق نہیں ہے تاہم اس کے بجائے ہمیں اپنی خوراک میں مصنوعی مٹھاس یعنی شکر کے استعمال پر قابو پانے کی اشد ضرورت ہے۔

مزید :

عالمی منظر -