ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان آخری ون ڈے آج کھیلا جائے گا
برج ٹاؤن (نیٹ نیوز) ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل (آج) جمعرات کو برج ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔ مہمان ٹیم انگلینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، نارتھ ساؤنڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں انگلش ٹیم نے 45 رنز اور دوسرے میچ میں 4 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔