آسٹریلیا کے ان فٹ میچل مارش کی جگہ مارکس سٹونس کو طلب کرلیا گیا
میلبورن (نیٹ نیوز) آسٹریلیا نے وکٹورین آل راؤنڈر مارکس سٹونس کو بھارت کے خلاف رواں ٹیسٹ سیریز کے آخری دو میچز کیلئے سکواڈ میں طلب کر لیا، انہیں مچل مارش کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، مارش کندھے کی انجری کے باعث سیریز سے دستبردار ہو گئے ہیں، آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 16 مارچ سے شروع ہو گا اور دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سٹونس رواں شیفلڈ شیلڈ میچ ختم ہونے کے بعد بھارت میں ٹیم جوائن کریں گے۔