پاکستان کے بارے میں غلط افواہیں پھیلائی جاتی ہیں ،چیئر مین زمبابوے بورڈ

پاکستان کے بارے میں غلط افواہیں پھیلائی جاتی ہیں ،چیئر مین زمبابوے بورڈ

لاہور (سپورٹس رپورٹر)زمبابو ے نے پاکستان میں کرکٹ ٹیم بھیجنے پر آمادگی ظاہر کردی۔زمبابوے کرکٹ بورڈ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بارے میں غلط افواہیں پھیلائی جاتی ہیں ،پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال بہت بہتر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی اتنی بری نہیں جتنی بری رپورٹ ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پی ایس ایل کی سیکیورٹی دیکھی جو کہ بہترین تھی۔زمبابوے کرکٹ بورڈکے چیئر مین نے بتا یا کہ میں نے لاہور ،سیالکوٹ اور اب اسلام آباد کا دورہ کیا تاکہ سیکیورٹی انتظامات دیکھ سکوں اورمیں نے یہاں کی سیکیورٹی صورتحال کو بہتر پایا۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر عامر سہیل نے کہا کہ اگر پاکستان میں چھوٹی چھوٹی ٹیموں کو بلا یا جاتا ہے تو دنیا میں اس سے اچھا پیغام جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ چھوٹی ٹیمیں بلانے سے دیگر ٹیموں کا بھی حوصلہ بڑھے گا اور اس طرح انٹر نیشنل کرکٹ بحال ہو جائے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی