مختلف ٹریفک حادثات میں پولیس کانسٹیبل سمیت 2 افراد جاں بحق

مختلف ٹریفک حادثات میں پولیس کانسٹیبل سمیت 2 افراد جاں بحق

لاہور(خبرنگار)صوبائی دارالحکومت میں مختلف ٹریفک حادثات میں پولیس کانسٹیبل سمیت 2افراد جاں بحق ہو گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ سی آئی اے ماڈل ٹاؤن میں تعینات کانسٹیبل نوید تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ والٹن روڈ پر پیدل جا رہا تھا کہ نامعلوم تیز رفتارکار کے ڈرائیور نے اُسے بری طرح کچل دیا۔ جس کے باعث اس کا سر فٹ پاتھ سے جا ٹکرایا جس کی بنا پر اس کے سر پر شدید چوٹیں آگئیں راہ گیروں نے اُسے جنرل ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی کہ وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔دوسری جانب ٹاؤن شپ کے علاقہ میں تیز رفتارپک اپ نے موٹرسائیکل سوار اشرف کو کچل دیا جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔ دونوں واقعات میں پولیس نے نعشیں قبضہ میں لے کر ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ہیں پولیس کے مطابق دونوں واقعات کی الگ الگ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔

مزید : علاقائی