بینک الفلاح کے کریڈٹ کارڈ ڈیفالٹر شہری کے خلاف 45ہزار کی ڈگری جاری

بینک الفلاح کے کریڈٹ کارڈ ڈیفالٹر شہری کے خلاف 45ہزار کی ڈگری جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)بینکنگ عدالت نے بینک الفلاح کے کریڈٹ کارڈ ڈیفالٹر شہری کے خلاف 45ہزار کی ڈگری جاری کر دی ہے ۔بینکنگ عدالت کے جج قمر اعجاز نے بینک الفلاح کے ریکوری کے دعوی پر سماعت کی، بینک کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ شہری محمد شہباز نے بینک سے کریڈٹ کارڈ کی سہولت حاصل کر کے رقم استعمال کی لیکن کریڈٹ حد سے تجاوز کرنے کے بعد شہری نے بینک کو کریڈٹ کارڈ کا بل ادا نہیں کیا جس پر بینک نے محمد شہباز کو2014ء میں نادہندہ قرار دے دیا۔
، انہوں نے مزید موقف اختیار کیا کہ نادہندہ شہری کو ریکوری کے نوٹسز بھی بھجوائے گئے مگر ڈیفالٹر شہری نے کریڈٹ کارڈ کی رقم ادا نہیں کی لہٰذا نادہندہ شہری کے خلاف 81ہزار روپے کی ڈگری جاری کی جائے، عدالتی طلبی کے باوجود نادہندہ شہری کی جانب کوئی بھی وکیل پیش نہیں ہوا جس پر عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے بینک الفلاح کے کریڈٹ کارڈ ڈیفالٹر شہری کے خلاف 45 ہزار کی ڈگری جاری کر دی ہے۔

مزید :

علاقائی -