چوری کے مقدمے میں ملوث دو مجرموں 6، 6ماہ قید کی سزا کا حکم

چوری کے مقدمے میں ملوث دو مجرموں 6، 6ماہ قید کی سزا کا حکم

لاہور(نامہ نگار)کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے چوری کے مقدمے میں ملوث دو مجرموں 6، 6ماہ قید کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔ پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے شہری ارسلان کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا،پولیس نے ملزمان کو شک کی بنیاد پرگرفتار کیا تھا ، دورون تفتیش ملزمان کے اعتراف جرم پر موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی ہوئی ہے، لہذا ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد دونوں مجرموں شیر افضل اور شیر محمد کو 6،6قید کی سزا کا حکم سناتے ہوئے جیل بھجوا دیا ہے۔

مزید : علاقائی