بینک الفلاح کے نادہندہ شہری کے خلاف 21لاکھ 26ہزار روپے کی ڈگری جاری

بینک الفلاح کے نادہندہ شہری کے خلاف 21لاکھ 26ہزار روپے کی ڈگری جاری

لاہور(نامہ نگار)بینکنگ عدالت نے بینک الفلاح کے نادہندہ شہری کے خلاف 21لاکھ 26ہزار روپے کی ڈگری جاری کر دی ہے ۔بینکنگ عدالت کے جج قمر اعجاز نے بینک الفلاح کے دعوی پر سماعت کی، بینک کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ڈیفنس کے رہائشی عزیز احمد رندھاوا نے اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن ایمپلائز کوآپریٹو سوسائٹی کے جی بلاک میں واقع دو سو پچاسی نمبر پلاٹ رہن رکھوا کر بینک سے بیس لاکھ روپے قرض حاصل کیا ، بینک کے وکیل نے مزید موقف اختیار کیا کہ شہری نے گھر کی تعمیر کے لئے حاصل کئے گئے قرض کی ادائیگی طے شدہ مدت میں نہیں کی۔

، بینک نے 2014ء میں ریکوری نوٹسز کے باوجود قرض کی رقم ادا نہ کرنے پر شہری عزیز احمد رندھاوا کو نادہندہ قرار دیا ، انہوں نے استدعا کی کہ بینک ڈیفالٹر کے خلاف اٹھائیس لاکھ تیئس ہزار کی ڈگری جاری کی جائے،ہے۔

مزید : علاقائی