بھارتی جاسوس سے مزید حقائق سے عالمی دنیا کو آگاہ کریں گے :سیکرٹری خارجہ

بھارتی جاسوس سے مزید حقائق سے عالمی دنیا کو آگاہ کریں گے :سیکرٹری خارجہ

 اسلام آباد ( آن لائن ) سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ امریکا میں پاکستانی سفیر کی حیثیت سے ان کی اولین ترجیح بدلتے ہوئے روشن پاکستان کے تشخص سے امریکی حکومت و عوام کو آگاہ کرنا ہو گا، بھارت پاکستان میں دہشت گردی کرا رہا ہے ، بھارتی جاسوس کل بھوشن یادیو کے اعترافی بیان پر مبنی معلومات اقوام متحدہ اور عالمی برادی کو فراہم کی ہیں، اس کے حوالے سے مزید حقائق سے دنیا کو آگاہ کریں گے۔بدھ کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو میں سیکرٹری کارجہ اعزاز چوہدری نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کرا رہا ہے بھارتی جاسوس کل بھوشن یادیو کے اعترافی بیان پر مبنی معلومات اقوام متحدہ اور عالمی برادی کو فراہم کی ہیں، اس کے حوالے سے مزید حقائق سے دنیا کو آگاہ کریں گے، امریکا میں پاکستانی سفیر کی حیثیت سے ان کی اولین ترجیح بدلتے ہوئے روشن پاکستان کے تشخص سے امریکی حکومت و عوام کو آگاہ کرنا ہو گا۔سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ وہ مثبت اپروچ کے ساتھ امریکا جا رہے ہیں، پاکستان کی بدلتی ہوئی صورت حال سے امریکی عوام کو آ گاہی ان کی اہم ترجیح ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کہ سارک ممالک جب جاہیں گے، پاکستان سارک سربراہ اجلاس کی میزبانی کیلئے تیار ہو گا۔

سیکرٹری خارجہ

مزید : علاقائی