جرمنی جمہوریت اور انسانی حقوق کے سبق نہ سکھائے :ترک وزیر خارجہ

جرمنی جمہوریت اور انسانی حقوق کے سبق نہ سکھائے :ترک وزیر خارجہ

 ہمبرگ(آن لائن) انقرہ اور برلن کی لفظی جنگ میں شدت آ گئی۔ جرمن شہر ہمبرگ میں ترک شہریوں کے اجتماع سے خطاب میں وزیر خارجہ چاوش اولو نے کہا کہ جرمنی میں ترک شہریوں پردباؤ ناقابل قبول ہے۔ برلن انقرہ کو جمہوریت اورانسانی حقوق کے سبق نہ سکھائے۔ انہوں نے کہا کہ نسل پرستی اوراسلاموفوبیا کا شکار یورپ ترکی کے خلاف ہر قسم کی دہشتگردی کی حمایت کر رہا ہے۔ جرمنی کی جانب سے طیب اردووان کی حامیوں کی ریلیاں منسوخ کرنے پر دونوں ملکوں کے تعلقات میں تناؤ آ گیا ہے۔

مزید : علاقائی