سلک بینک کے ڈیفالٹر نیئر احمد اینڈ کمپنی کی جائیداد نیلامی کی درخواست پر اعتراض

سلک بینک کے ڈیفالٹر نیئر احمد اینڈ کمپنی کی جائیداد نیلامی کی درخواست پر ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے سلک بینک کے ڈیفاٹر ملک نیئر احمد اینڈ کمپنی کی جائیداد نیلامی کی درخواست پر اعتراض دہندگان کو بحث کے لئے 18اپریل کو طلب کر لیا ہے ۔جسٹس مسعود عابد نقوی نے سلک بینک کی درخواست پر سماعت کی، بینک کے وکیل علی رضا کبیر نے موقف اختیار کیا کہ ملک نیئر اینڈ کمپنی کے نیئر احمد ملک نے کاروبار کے لئے ڈیفنس میں واقع مجموعی طور پر 3کنال کی جائیداد رہن رکھوا کر بینک سے قرض حاصل کیا لیکن قرض کی ادائیگی بروقت نہیں کی جس پر عدالت کی جانب سے بینک نادہندہ کے خلاف 11کروڑ 13لاکھ کی ڈگری جاری ہو چکی ہے، انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ بینک نادہندہ رہن رکھوائی گئی جائیداد غیر قانونی طور پر تیسرے فریق کو فروخت کر چکے ہیں لہٰذا بینک ڈیفالٹر کی جائیداد نیلام کر کے رقم ریکور کرنے کاحکم دیا جائے۔

مزید : علاقائی