ولی عہد دبئی کے ’انسٹا گرام‘ پر 50 لاکھ فالورز!

ولی عہد دبئی کے ’انسٹا گرام‘ پر 50 لاکھ فالورز!
 ولی عہد دبئی کے ’انسٹا گرام‘ پر 50 لاکھ فالورز!

  


دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)دبئی کے ولی عہد الشیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم کی سوشل میڈیا پر پذیرائی کی خبریں پہلے بھی آتی رہی ہیں مگر ’انسٹا گرام‘ کی ویب سائیٹ پر ان کے چاہنے والوں کی تعداد نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق الشیخ حمدان کے انسٹا گرام پر ’فزاع‘ کے لقب سے بنے اکاؤنٹ پر فالورز کی تعداد 5 ملین تک جا پہنچی ہے۔الشیخ حمدان کی شہرت کی ایک بڑی وجہ ان کی ’انسٹا گرام‘ پر پوسٹ کی گئی تصاویر اور ویڈیوز بھی ہیں۔ ان میں اسپورٹس، قدرتی مناظر اور مہم جوئی کی تصاویر اور ویڈیوز خاص طور پر شامل ہیں۔ ان کی انسٹا گرام پر پوسٹ کی ہر تصویر میں دبئی کے کسی خوبصورت زاویے کی نشاندہی کی گئی ہوتی ہے جو ناظرین کے لیے بے پناہ کشش کا سبب بنتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی تصاویر اور ویڈیوز کو سوشل میڈیا پرلاکھوں افراد پسند کرتے ہیں۔انسٹا گرام پر ان کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی تصاویر میں پیرا شوٹنگ، گھوڑ سواری، سمندر میں غوطہ خوری کی تصاویر شامل ہیں۔

مزید : صفحہ اول