انسدادہشت گر دی عدالت نے الطا ف حسین کو اشتہاری قرار دیدیا

انسدادہشت گر دی عدالت نے الطا ف حسین کو اشتہاری قرار دیدیا

اسلام آباد (آن لائن) انسدادہشتگر دی عدالت نے بانی ایم کیو ایم کو اشتہاری قرار دیدیا۔ اشتعال انگزیز تقاریر کے معاملے پر سماعت اسلام آباد کی انسدادہشتگردی عدالت کے جج سید کوثر عباس نے کی۔ سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی کہ بانی ایم کیو ایم الطاف حسین پر اشتعال انگیز تقاریر کا الزام ہے، عدالت نے بانی ایم کیو ایم کو اشتہاری قرار دے ، جس پر عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے بانی ایم کیو ایم کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے اشتہار جاری کر دیئے ہیں ۔ الطاف حسین کے اشتہاری قرار دیے جانے کہ یہ اشتہارات مختلف مقامات پر چسپاں کیے جائیں گے۔ ،واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایم کیو ایم کے تین اراکان کے اشتہار جاری کیے جا چکے ہیں ۔

مزید : صفحہ آخر