متروکہ وقف املاک بورڈ کا اجلاس ایڈمنسٹریٹرز کو 15مئی تک ٹارگٹ مکمل کرنے کی ہدایات

متروکہ وقف املاک بورڈ کا اجلاس ایڈمنسٹریٹرز کو 15مئی تک ٹارگٹ مکمل کرنے کی ...

لاہور(کامرس رپورٹر) چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق کے زیر صدارت پاکستان بھر سے ٹرسٹ بورڈ کے ایڈمنسٹریٹر ز کا اجلاس گزشتہ روز ہیڈ آفس میں منعقد ہوا جس میں چاروں صوبوں سے ایڈمنسٹریٹرز اور ڈپٹی ایڈمنسٹریٹرز نے شرکت کی چیئرمین بورڈ نے اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تمام ایڈمنسٹریٹر ز کو 15مئی تک ٹارگٹ مکمل کرنے کا ہدف دیا گیا ہے ،مقررہ مدت تک اپنا ٹارکٹ مکمل کرنے ، قبضہ گرپوں سے زمین واگزار کروانے ،نئے ڈیلپمنٹ کے پراجیکٹ لانے،اچھے ریٹس اور بہترکارکرگی دکھانے والے ایڈمسٹریٹرز کونقد انعام اور بورڈ کی منظوری کے بعد اگلے ایک گریڈ میں ترقی بھی دی جائے گی ۔اجلاس میں سیکرٹری بورڈ میاں عبدالقدیر ،ایڈمنسٹریٹر لاہور تنویر احمد،کرنل (ر)غفور ارشد ،محمد اقبال ،خالد محمود وہاب گل ،عظمی ٓشہزادی ،کے علاوہ بورڈ افسران نے شرکت کی۔

مزید : صفحہ آخر