بھارت ، اڑی حملے کے الزام میں گرفتار آزاد کشمیر کے 2نوجوان رہا ، وطن واپسی کیلئے فوج کے حوالے
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پر اڑی حملے کا بے بنیاد الزام لگا کر بھارت کو منہ کی کھانا پڑی۔ حملے کے الزام میں گرفتار آزاد کشمیر کے دو نوجوانوں کو ثبوت نہ ہونے کی بناء پر رہا کر دیا گیا۔ بھارتی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے یہ کہہ کر فائل بند کر دی کہ فیصل حسین اور احسن خورشید کسی بھی دہشت گرد کارروائی میں ملوث نہیں ہیں۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق دونوں نوجوانوں نے گھر والوں سے جھگڑ کر سرحد پار کر لی جہاں بی ایس ایف نے ان کو گرفتار کر لیا۔دونوں نوجوانوں کو بھارتی فوج کے حوالے کردیا گیا اور چند دنوں میں انہیں پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا جائے گا۔
طلبا /رہا