پسماندگی کی وجہ خواتین کے حقوق کو نظرانداز کرنا ہے، مشرف

پسماندگی کی وجہ خواتین کے حقوق کو نظرانداز کرنا ہے، مشرف
 پسماندگی کی وجہ خواتین کے حقوق کو نظرانداز کرنا ہے، مشرف

  


اسلام آباد ( آن لائن ) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین اور سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کی پسماندگی کی اہم وجہ خواتین کے حقوق کو نظرانداز کرنا ہے۔ دو بار وزیر اعظم رہنے والی خاتون نے ملکی خواتین کے لئے اتنا کچھ نہیں کیا جتنا میرے دور حکومت میں انہیں با اختیار بنایا گیا۔ بلدیات ، قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینٹ میں خواتین کو نمایاں نمائندگی دی اور سرکاری اداروں میں ملازمتوں کا کوٹہ بڑھایا ، خواتین کو عملی طور پر سیاسی دھارے میں شامل کر کے ان کا مقدر انہی کے ہاتھ میں دیا ، یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان کی خواتین پہلے سے زیادہ باشعور اور با اختیار ہیں اور زندگی کے ہر شعبے میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہیں۔ خواتین کو مزید با اختیار بنانے کے لئے ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ آبادی کے اعتبار سے انہیں ہر شعبے میں مردوں کے برابر مواقع فراہم کرنا ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز عالمی یوم نسواں کے موقع پر پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں اے پی ایم ایل شعبہ خواتین کے زیر اہتمام تقریب سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کیا۔سید پرویز مشرف نے کہا کہ معاشرے میں خواتین کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ترقی یافتہ ممالک میں خواتین کا کردار مردوں کے برابر ہے۔ خواتین کو ان کے حقوق ملنے چاہئیں۔ ترقی پذیر ممالک کی پسماندگی کی وجہ ہی خواتین کو حقوق سے محروم رکھنا ہے۔ پاکستان میں خواتین کا تناسب ملکی آبادی کے نصف سے بھی زائد ہے ، جب تک انہیں قومی ترقی میں شامل نہیں کیا جاتا اس وقت تک ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جب اقتدار سنبھالا تو خواتین کی حالت بہتر بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے۔ انہیں سیاسی طور پر بااختیار بنایا ا ور بلدیات سمیت ، قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینٹ میں خواتین کو نمایاں نمائندگی دی تا کہ وہ اپنا مقصد خود سنوار سکیں۔ اس کے علاوہ انہیں الیکشن لڑ کر بھی اسمبلیوں میں آنے کی اجازت تھی۔ شدید مخالفت کے باوجود ویمن پروٹیکشن بل منظور کروایا تا کہ خواتین کے ساتھ ظلم و زیادتی پر قابو پایا جا سکے۔ پاک فوج سمیت تمام سرکاری اداروں میں خواتین کا کوٹہ بڑھایا ، آج فوج میں خواتین پائلٹ بھی ہیں جو ملک کی خدمت کر رہی ہیں۔

مشرف

مزید : صفحہ آخر