پاک ا فغان بارڈر ایک بار پھر غیر معینہ مدت کیلئے بند

پاک ا فغان بارڈر ایک بار پھر غیر معینہ مدت کیلئے بند

چمن (آن لائن) پاک فغان بارڈر باب دوستی ایک بار پھر غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چمن کے راستے افغانستان و پاکستان ملانے والا باب دوستی ایک بار پھر غیر معینہ مدت کی لئے بند کردیا گیا۔ باب دوستی دو دن کیلئے کھولا گیا تھا آج دوسرے روز باب دوستی کے راستے 682 افغان باشندے افغانستان داخل ہوئے جنہیں افغان دستاویزات دکھائے جانے کے بعد افغانستان داخلے کی اجازت دی گئی۔ ایف سی حکام کے مطابق آج بدھ کو باب دوستی سے دو ہزار 621 پاکستانی افغانستان سے پاکستان آئے جبکہ ابھی بھی سینکڑوں پاکستانی افغانستان میں پھنسے ہوئے ہیں جنہیں افغان حکام نے پاکستان داخلے کی اجازت نہیں دی۔ واضح رہے کہ لاہور اور سہون شریف حملوں کے بعد چمن بارڈر اور طورخم بارڈر بند کردیئے گئے تھے جو دو دن کیلئے دونوں ملکوں کی عوام کی سہولت کیلئے کھولے گئے لیکن اب پھر غیر معینہ مدت کی لئے باب دوستی بند کردیا گیا ہے۔

بارڈر بند

مزید : صفحہ اول