فاطمیدفاؤنڈیشن کے اشتراک سے ایس این جی پی ایل بلڈ ڈونیشن کیمپ

فاطمیدفاؤنڈیشن کے اشتراک سے ایس این جی پی ایل بلڈ ڈونیشن کیمپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار)سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے فاطمید فاؤنڈیشن کے اشتراک سے ایس این جی پی ایل ہیڈ آفس میں آگاہی سیشن اور بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا۔فاطمید فاؤنڈیشن اِس وقت تھیلیسمیا کے خاتمے کے لئے کام کر رہی ہے۔ڈاکٹر شاہد پرویز،ہیڈ بلڈمینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ لاہور نے شرکاء کا تھیلیسمیاہیموفیلیا سے بچاؤ اور بلڈ ڈونیشن کے حوالے سے آگاہی دی۔ فرخ مجید جی ایم ،ایچ ایس ای نے مینجنگ ڈائریکٹر سوئی ناردرن کمپنی امجد لطیف کو بلڈ ڈونیشن کیمپ کے بارے میں بریفنگ دی۔

سینئر مینجمنٹ اور دیگر آفسران اور سٹاف نے آگاہی سیشن میں شرکت کی۔اِس موقع پرتقریباً پچیس ایگزیکٹوز اور دیگر لوگوں نے خون کے عطیات دیئے۔خون کا عطیہ دینے والوں کا حوصلہ افزائی کیلئے سووینیئرزبھی تقسیم کئے گئے۔